• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز، 2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائیگی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس افتتاح گزشتہ روز وزیر اعلی کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمی کار دار نے مہم کا افتتاح کیا اس موقع پرافتتاحی تقریب میں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خلیل احمدسمیت تقریب میں بین الاقوامی انسدادپولیو پارٹنرز بھی شریک ہوئے عظمی کار دار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2025 میں پولیو کی افزائش کو روکا جائے گاپولیو کا خاتمہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے،گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں جبکہ پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور نے کہا کہپولیو ورکرز سخت گرمی میں ہمارے بچوں کی حفاظت کے لئے گھر گھر جا رہے ہیں شہریپولیو ٹیموں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ انکے بچے ہمیشہ کی معذوری سے بچ سکیں اور پاکستان پولیو فری ہو سکے ۔واضح رہے کہ پولیو مہم میں2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔