لاہور (نیوزرپورٹر)اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن, 9 کاروائیوں کے دوران 10 ملزمان گرفتار .کارروائیوں میں 19 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 295.798 کلو گرام منشیات برآمدہوئیں، کراچی کورنگی میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والی کنسائمنٹ سے کھیلوں کے سامان میں چھپائی گئی 850 گرام آئس برآمد، کراچی ائیرپورٹ پر ریاض جانے والے 2 مسافروں کے سامان میں موجود پیشاوری چپلوں میں چھپائی گئی 548 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔شیر شاہ موٹر وے ٹول پلازہ، مظفر گڑھ کے قریب گاڑی سے 4800 مشکوک مائع کی بوتلیں اور 12 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار، کوٹ عبد المالک انٹرچینج، موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔سنجانی ٹول پلازہ، اسلام آباد کے قریب ٹرک کے خفیہ خانے سے 3.6 کلو چرس اور 2 کلو ہیروئن برآمد۔ 2 ملزمان گرفتار، ناردرن بائی پاس، ایم ٹیو پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار ہوئے۔سنجانی ٹول پلازہ، اسلام آباد کے قریب ایک اور کاروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8.4 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار، فیملی کورٹ اسلام آباد کے قریب بیلہ روڈ G-10 پر گاڑی سے 2.4 کلو چرس برآمد، ملزم کو گرفتار کیا گیا۔