• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشروبات پر بھاری ٹیکسز سے ذیابیطس پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) پاکستان میں 35ملین افراد زیابیطس کا شکار ہیں اور 2050 تک یہ تعداد 70 ملین سے تجاوز کر جائیگی 2050 تک تعداد 70 ملین سے تجاوز کر جائیگی، مشروبات پر ٹیکسز سے مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسویسی ایشن نےعالمی ذیابیطس فیڈریشن کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے مشروبات پر بھاری ٹیکسز سے ذیابیطس پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر مسعود الرحمٰ ن کیانی نے سیمینار سے خطاب میں کہا میٹھے مشروبات ٹائپ ٹو ذیابطیس کا باعث بن رہے ہیں پاکستان عوامی صحت کے ایک سنگین بحران سے دوچار ہے وقت آ گیا ہے کہ ہم قوم کو بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے بچانے کیلئے جراتمندانہ اقدامات کریں، پاکستان میں اسوقت دنیا بھرمیں ذیابیطس کے سب سے زیادہ مریض ہیں 20 سے 79 سال کی عمر کے 35 ملین سے زائد افراد (31.4فیصد) ذیابیطس کا شکار ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو 2050 تک یہ تعداد 70 ملین سے تجاوز کر جائیگی اتنی بڑی تعداد کا علاج ممکن نہیں اسلئے ہمیں روک تھام پر توجہ دینا ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید