لاہور(خبرنگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے رکن شوری حافظ بابر فاروق رحیمی نے پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر عبدالغفور راشد سے سوالات کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے مراسلے میں پوچھا ہے کہ آیا نومنتخب امیر حافظ عبدالکریم ابھی تک جماعت کے ناظم اعلی کے منصب پر بھی فائز ہیں ؟ کیا دستور بیک وقت دونوں مناصب ایک ہی شخص میں ضم کرنے کی اجازت دیتا ہے ؟ اگر حافظ عبدالکریم نے ناظم اعلی کی سیٹ سے استعفی نہیں دیا تو وہ امیر کاانتخاب کیسے لڑ سکتے ہیں ؟