لاہور(خصوصی رپورٹر)ناقص چائے پتی کی فروخت کا گھناؤنا دھندہ بے نقاب کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راجپوتن روہی نالہ کے علاقے میں پتی یونٹ کی چیکنگ کی، 2500کلو مضر صحت ناقص پتی تلف کر کے یونٹ بند کر دیا گیا جبکہ جعلسازی پر مقدمہ درج کروا کہ ملزم موقع سے گرفتار کروا دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، بوریوں میں بند ناقص چائے پتی کو برانڈ کی پیکنگ میں پیک کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔