• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشنز شروع

لاہور(خصوصی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشنز شروع کیے ہیں۔ ان آپریشنز کا مقصد شہر کی سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات کو غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں سے خالی کرانا ہے تاکہ لاہور کے شہریوں کو بہتر اور کشادہ راستے میسر ہوں۔