لاہور( کورٹ رپورٹر) پاکستان جمہوری پارٹی ،عدلیہ بچاؤ کمیٹی اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان کو ایٹمی قوت بننے کی خوشی میں یوم تکبیر/ یوم قدیرآج بروز منگل کو بوقت دو بجے سہ پہر لاہور ہائی کورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں منایا جا رہا ہے اور اس موقعہ پر کیک کاٹا جائے گا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔