لاہور ( خبرنگار) وائس چانسلر یوای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقراراحمد خاں سے ملاقات کی جس میں ہائیر ایجوکیشن کو درپیش مسائل اور انکے حل پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ڈاکٹر شاہد منیر نے پی ایچ ای سی کی چیئرمین شپ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ،پی ایچ ای سی کے دفتر میں ہونے والی ملاقات ڈاکٹر اقراراحمدخاں نے کہا کہ آپ بھی اسی منصب پر رہ چکے ہیں ہمیں آپ کی رہنمائی اور مشاورت کی ضرورت رہے گی ۔