• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس گرینڈ انٹرنیشنل کا تاج واپس لے لیا گیا، بھارتی حسینہ کا جلد اصل کہانی سامنے لانے کا اعلان

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا کا تاج واپس لے لیا گیا، بھارتی حسینہ نے جلد اصل کہانی سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

ہندوستان کی پہلی مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا سے ان کا تاج واپس لیا گیا یا انہوں نے شدید اختلاف کے بعد خود واپس کیا؟ تنازع سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

 تنازع نے ایک بار پھر بین الاقوامی بیوٹی پیجینٹس میں جاری دباؤ، سیاست اور استحصالی ماحول کو منظرِ عام پر لا کھڑا کیا ہے۔

مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ ریچل گپتا نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکامی دکھائی، جس میں بغیر اجازت دیگر پراجیکٹس میں شامل ہونا اور گواٹے مالا کے شیڈول ٹرپ میں شرکت سے انکار شامل تھا، اس اعلان کے ساتھ ہی ان کا تاج ان سے واپس لے لیا گیا۔

ریچل گپتا نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک جذباتی بیان میں کہا کہ انہوں نے خود تاج واپس کیا ہے کیونکہ انہیں وعدہ خلافی اور زہریلے ماحول کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مس گرینڈ انٹرنیشنل بننا میری زندگی کے سب سے حسین خوابوں میں سے ایک تھا، لیکن اس کے بعد کے مہینے وعدہ خلافیوں، بدسلوکی اور ایسے ماحول سے بھرے تھے جسے اب مزید خاموشی سے برداشت نہیں کر سکتی۔

ریچل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد اپنی پوری کہانی پر مبنی ایک ویڈیو جاری کریں گی، جس میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کی تفصیلات بیان کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلپائن کی پہلی رنر اپ سی جے اوپیازا کے تاج سنبھالنے کا قوی امکان ہے۔

اس تنازع سے چند روز قبل ہی مس انگلینڈ 2025 میلا ماگی نے مس ورلڈ انڈیا مقابلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس میں اسپانسرز کے استحصالی رویے اور لباس سے متعلق دباؤ کا ذکر شامل تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید