کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ملائیشیا کی کم لاگت کی ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز ڈی 7108 جمعہ کی رات 9:30 بجے کراچی پہنچے گی۔ کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پرواز کا والہانہ استقبال کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ پرواز کو واٹر سلیوٹ پیش کیا جائے گا جبکہ مہمانوں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ویلکم کیا جائے گا۔ ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے ایئرپورٹ پر تقریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔