• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس: 13 سالہ فیضان ذکی نے امریکی ’اسکرپٹ نیشنل اسپیلنگ بی چیمپین شپ‘ اپنے نام کر لی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ٹیکساس کے 13 سالہ فیضان ذکی نے امریکا کی اسکرپٹ نیشنل اسپیلنگ بی چیمپین شپ اپنے نام کر لی۔

واضح رہے کہ فیضان ذکی گزشتہ سال نیشنل اسپیلنگ بی چیمپئن شپ کے رنر اپ تھے۔

اسپیلنگ بی مقابلہ جیتنے کے ساتھ ہی فیضان ذکی خوشی سے اسٹیج پر گر پڑے۔

مقابلہ جتینے پر فیضان ذکی کو  Scripps کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کیش، ڈھائی ہزار ڈالر کیش پرائز ریفرنس لائبریری اور میریم ویبسٹر کی جانب سے دیا گیا ہے۔

اسپیلنگ بی چیمپئن شپ میں پچاس امریکی ریاستوں سے 243 شرکاء نے چار مرحلوں کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

چیمپئن شپ میں اسپیلنگ بتانے کےلیے شرکاء کے پاس 90 سیکنڈز ہوتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید