حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کردیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع نے حج کے موقع پر مقدس شہر مکہ مکرمہ کی حفاظت کے لئے کئے گئے خصوصی فوجی انتظامات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری تصاویر میں مکہ مکرمہ کی نگرانی اور حفاظت کے لئے جدید دفاعی میزائل نظام دکھایا گیا۔ ساتھ ہی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تصاویر بھی جاری کی جو دوران حج مسلسل فضائی نگرانی میں مصروف ہے۔
وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز کا مشن خدا کے مہمانوں کی حفاظت ہے۔