کراچی کے عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی میں بپھرا ہوا بیل داخل ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عباسی شہید اسپتال کے قریب محلے سے بیل رسی چھڑا کر بھاگ کر اسپتال میں گھس آیا، جس سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
بیل کے مالک اور اہل محلہ نے اسپتال میں بیل کو پکڑنے کی کوشش کی۔
تاہم لوگ اسپتال میں آئے بیل کو پکڑ نہ سکے، بھاگ دوڑ میں بیل اسپتال سے سڑک پر آگیا۔