پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عیدِ قرباں پر صحیح جانور کی تلاش بچوں کا کھیل نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے قربانی کا جانور ڈھونڈتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔
سفیر نے بتایا کہ انہوں نے عید کے دوران اس عید پر اپنے اہل خانہ سے دور ڈیوٹی پر موجود گارڈز کے لیے قربانی کا جانور تلاش کرنے کے لیے مویشی منڈی کا چکر لگایا تاکہ تاکہ وہ بھی جشن منا سکیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے عید منانے والوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو خوشیوں بھری، بابرکت، اور گوشت سے بھرپور عید مبارک ہو.