ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم شرجیل سے 10لیٹر شراب، ملزم طارق سے 10لیٹر، چہلیک پولیس نے ملزم فیاض سے 100بوتلیں ،کینٹ پولیس نے ملزم اشفاق سے 100بوتلیں، قادر پورراں پولیس نے ملزم ارسلان سے 210لیٹر ، بدھلہ سنت پولیس نے ملزم بلال سے 60لیٹر، الپہ پولیس نے ملزم الطاف سے 180لیٹر ، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم ظہور سے 10لیٹر ، بی زیڈ پولیس نے ملزم قاسم سے 20لیٹر، ملزم ثاقب سے 20لیٹر ،ملزم شبیر سے 20لیٹر، ملزم رضا عباس سے 20لیٹر، ملزم طلحہ سے 20لیٹراور ملزم اختر سے 20لیٹر، صدر جلالپور پولیس نے ملزم بلال سے 1500گرام چرس ،ملزم فیاض عرف اعجاز سے 1500گرام چرس، مظفر آباد پولیس نے ملزم راشد سے 30لیٹر ،شاہ شمس پولیس نے ملزم ریحان سے 20لیٹر ،ملزم رمضان سے 15لیٹر اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم امتیاز سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،تھانہ گلگشت کی حدود میں کم عمر بچوں کو مبینہ ہراساں کرنے والا اوباش علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت بنانے کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، تھانہ الپہ پولیس نے خاوند کو گولیاں مارکر زخمی کرکے بیوی کو لیکر فرار ہونے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ، پولیس کو بستی مٹھے ہٹی سے اطلاع موصول ہوئی کہ محمد رمضان اپنی بیوی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں ملزم محمد آصف نے ان کا راستہ روک کر رمضان کی بیوی کو زبردستی اپنی موٹرسائیکل پر بٹھالیا، مزاحمت پر ملزم نے رمضان کو ٹانگوں پر گولیاں مارکر زخمی کردیا اور بیوی کو لیکر فرار ہوگیا، زخمی کو ریسکیو1122نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ، صدر جلال پور پولیس نے نہری پانی چوری کرنےکے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے مختلف واقعات میں 2افراد کے قتل ہونے کی اطلاع پر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ،قادر پورراں پولیس کو بستی غوث پور سے اطلاع موصول ہوئی کہ ملک غلام قاسم گھر کےباہر مویشیوں کے بھانہ کے قریب موجود تھا کہ اچانک موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد آئے اور رپیٹر کے سیدھے فائر مذکورہ شخص پر کیے اور فرار ہوگئے ،نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے مذکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ بی زیڈ پولیس کو زکریا ٹائون سے ظفر ہراج نے اطلاع دی کہ شیر زمان اپنے گھر کے باہر گلی میں موٹرسائیکل دھورہا تھا کہ پانی ہمسایہ کے گھر جانے سے قمر کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، جھگڑے کے دوران شیر زمان اور اس کے والد اقبال کی ہمسایہ قمر اور اس کے بیٹے علی کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے ، جھگڑے کے دوران اقبال مثانے پر گہری چوٹ لگنے سے زمین پر گرگیا اور جائے وقوع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ،تھانہ بستی ملوک کی حدود میں محمد منور سے تین ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں مشرف شبیر سے دو نامعلوم ملزمان نے 36ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ،شہریار ندیم سے موبائل فون لے گئے ،تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں محمد نادر سے مسلح ملزمان 43ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے شاہ جہاں سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے اور مخدوم رشید کے علاقے رفیق کا موبائل اسلم کی موٹر پمپ سٹی جلالپور کے علاقے رفیق کا گھریلو سامان ،عروسہ شہزادی کا میٹر بجلی گلگشت کے علاقے عابد سہیل کا موبائل کوتوالی کے علاقے آصف کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے عمران حیدر کا سامان الپہ کے علاقے تحسین شہزاد کی نقدی طلائی زیورات کینٹ کے علاقے حسنین حیدر کا موبائل خالد محمود کا موبائل عبدالجبار کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے علی نذر کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے اظہر محمود کی موٹرسائیکل کرن بی بی اور نوید عباس کے موبائلزفونزچوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس تھانہ قادرپورراں کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، 01 شراب فروش گرفتار، 210 لیٹر دیسی شراب اور 50 لیٹر لہن برآمد ملتان پولیس تھانہ قادرپورراں نے کستوری چوک میں چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی پولیس نے موقع سے 210 لیٹر دیسی شراب اور 50 لیٹر لہن برآمد کر لیا،پولیس نے شراب کشید کرنے کا سامان بھی برآمد کر لیا،بغیر اجازت کھالوں کی خریدوفروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ،پولیس تھانہ الپہ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، 1 ملزم گرفتار، 1 عدد پسٹل30 بور مع گولیاں برآمد ،پولیس تھانہ الپہ نےکارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد حارث کو گرفتار کر کے ایک عدد پسٹل30 بور مع گولیاں برآمد کرلی،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے موضع 3ایم آر میں ایگریکلچر ٹیم نے اے ڈی ایگریکلچر اللہ رکھا سندھو نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا گیاتو دوران تلاشی ٹیم نے محمد شہباز کے گھر سے 35بیگ اور اللہ بخش کے گھر سے 60بیگ جعلی کھاد برآمد کرلی گئی ایگریکلچر ٹیم نے برآمد ہونے والی جعلی کھاد پولیس کے حوالے کردی اور ملوث ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھی جمع کرادیا گیا جس کے بعد پولیس نے برآمد ہونے والی جعلی کھاد اپنے قبضے میں لیکر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی،شہری کی فصل پر ٹریکٹر چلانے اور رقبہ پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس نے آٹھ نامزد سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے گاڑی کو کالے شیشے لگانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، سکیورٹی آرڈنینس کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں ایک نامزد ملزم تین نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔