6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پانےوالوں کےلیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردی گئی ہے، 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیاجائے گا۔
12 لاکھ سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی رقم 30 ہزارسے کم کرکے 6 ہزارروپے کی جارہی ہے۔ شریک حیات کے انتقال کی صورت میں پنشن کی مدت زندگی بھر کی بجائے 10 سال تک محدود کی جارہی ہے ۔
50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دار بدستور ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گے۔ 50 ہزار سے زیادہ تنخواہ پرڈھائی فیصد ٹیکس نافذ ہو گا۔
22 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ داروں کےلیے ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کی جارہی ہے۔
12 لاکھ سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی رقم 30 ہزارسے کم کرکے 6 ہزارروپے کی جارہی ہے۔
22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پرٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کی جارہی ہے جبکہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لینے پر 3 لاکھ 46 ہزار فکس ٹیکس اور 30 فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔
41 لاکھ روپے سے زائد سالانہ تنخواہ پر 6 لاکھ 16 ہزار فکس اور 35 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔
پنشن میں اضافہ سی پی آئی سے منسلک کیا جارہا ہے، شریک حیات کے انتقال کی صورت میں پنشن کی مدت زندگی بھر کی بجائے 10 سال تک محدود کی جارہی ہے۔ کوئی ریٹائرڈ ملازم ایک سے زائد پنشن وصول نہیں کرسکےگا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔