ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری کے مختلف واقعات میں شہری نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئی، تفصیل کے مطابق بی زیڈ پولیس کو شالیمار کالونی سے احمد خان نے اطلاع دی کہ میری فیملی گھر سے باہر گئی ہوئی تھی، واپس آئی تو گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا، پڑتال کرنے پر 14لاکھ 50ہزار روپے سمیت 20 تولہ طلائی زیورات نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے، دریں اثنا الپہ پولیس کو بستی نور پور سے عائشہ نواز نے بتایا کہ گھر موجود نہ تھے، ہماری غیر موجودگی میں نامعلوم چور گھر داخل ہوئے اور کمرے کا دروازہ توڑ کر صندوق سے 35ہزار روپے اور طلائی زیورات لے اڑے، گلگشت پولیس کو کارلو کالونی سے نوید نے بتایا کہ اپنے گائوں گیا ہوا تھا، رات گئے نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر ایک لاکھ 35ہزار روپے اور سونا چوری کرلیا، تھانہ ڈی ایچ اے پولیس کو صدیق آباد سے محمد سلیمان نے بتایا کہ میری کریانہ دکان کی چھت پر نقب زنی کرکے نقدی 25لاکھ چوری کرکے فرار ہوگئے جب کہ کوتوالی پولیس کو محمدی محلہ سے محمد آصف نے اطلاع دی کہ اپنی موٹرسائیکل نمبری 1935/MNRگھر کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا واپس آیاتو نامعلوم چور میری موٹرسائیکل لے اڑے واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نامعلوم چوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کردی۔