• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگایا، سی ای اوویسٹ مینجمنٹ کمپنی

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان عبدلرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے تینوں روز ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع سے 36 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا، عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ ضلع ملتان میں 10 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا جبکہ تعفن کے خاتمے کیلئے عرق گلاب اور فنائل سے سڑکوں کو دھونے کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا،تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکرز سے عید ملی اور انکی کارکردگی کو سراہا -
ملتان سے مزید