ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان انتظامیہ کے افسران نے عید الاضحیٰ کے تینوں دنوں میں طبی سہولتوںکا جائزہ لینے کیلئے مختلف مراکزکا دورہ کیاجہاں انہوں نے میڈیکل آفیسرز ، سٹاف کی حاضری ،ادویات کی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولتوںکا جائزہ لیا، انہوں نے صفائی ستھرائی سمیت دیگر تمام امور کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر محکمہ صحت افسران نے کہا کہ تمام بنیادی ہیلتھ مراکز پر شہریوں کو طبی سہولتوںکی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔