ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے صفائی آپریشن کی کامیابی پر سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے چوک گھنٹہ گھر پر منعقدہ تقریب کی صدارت کی، مسلم لیگی رہنما شیخ طارق رشید ،ڈائریکٹر بورڈ بیرسٹر حسن رشید اور سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے بھی تقریب میں شرکت کی،اس موقع پرعبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر سینٹری ورکر کیلئے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔