• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت اور تاجر تنظیموں کی جانب سے بجٹ تقریر سننے کے خصوصی انتظامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26ء کا بجٹ آج10 جون کو پیش کیا جا رہا ہےجس کے پیش نظر ایوانتجارت و صنعت ملتان اور شہر کی مختلف تاجر تنظیموں و ایسوسی ایشنز نے بجٹ تقریر سننے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے،ایوانتجارت و صنعت ملتان کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق نے بتایا کہ بجٹ تقریر کے دوران لوڈشیڈنگ کی صورت میں متبادل انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ممبران بلا تعطل بجٹ تقریر سن سکیں،ان کا کہنا تھا کہ ایوان کے ممبران کو اس ضمن میں مطلع کر دیا گیا ہے اور بجٹ تقریر کے بعد تاجر برادری کی جانب سے اس پر فوری ردعمل بھی دیا جائے گا۔
ملتان سے مزید