• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ورکرز یونین کا اجلاس، تنخواہ اور پینشن میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجٹ میں تمام ایڈہاکالاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے 50 فیصد اور پینشن میں بھی کم از کم 50فیصد اضافہ کیا جائے،یہ مطالبہ ر یلوے ورکرز یونین ملتان ڈویژن کے ایک اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت محمد سلیم چشتی نے کی ،اجلاس میں یونین کے تمام ڈویژنل عہدیداران نے شرکت کی ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری اجمل نے کہا کہ ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، ابرار عالم نے کہا کہ ریل مزدورمہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اسے بھی جینے کا حق دیا جائے ،بجٹ مزدور دوست بنایا جائے،اجلاس میں جمشید خان ، سرفراز خان ،چوہدری مقبول،سجاد حسین، طفیل خان بادوزئی اور مالک سندھی نے وفاقی حکومت مطالبہ کیا کہ تمام وفاقی محکموں میں ٹی ایل اے ملازمین کو کنفرم کیا جائے ۔
ملتان سے مزید