• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم اور صحت پر جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ، شرح خواندگی 60.65 فیصد، اوسط عمر 67.6 سال

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال 2024-25میں پاکستان میں تعلیم اور صحت پر مجموعی جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ کیاگیا ، تعلیم کے شعبے پر جی ڈی پی کا 0.8فیصد اور صحت کے شعبے پر جی ڈی پی کا 0.9فیصد خرچ ہو اور یہ خطے میں تمام ممالک سے کم ترین ہےا ، اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال صحت پر 924ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ برس 843ارب روپے خرچ کیے گئے تھے ۔ پی ایس ڈی پی میں 103ار ب50کروڑ روپے صحت کے لیے مختص کیے گئے تھے ، رپورٹ کے مطابق ملک میں 1696ہسپتال ، 5434بنیادی مراکز صحت اور تین لاکھ 19ہزار572 رجسٹر ڈ ڈاکٹر ہیں ، ملک میں اوسط عمر 67سال 6سال ہےجبکہ جنوبی ایشیا 71سال6ماہ ہے، 2015میں اوسط عمر 65سال 6 ماہ تھی ، تعلیم کے شعبے میں خواندگی کی شرح 60.65فیصد ہے ، مردوں میں خواندگی کی شرح68فیصد اور خواتین میں شرح خواندگی 52.8فیصد ہے ٹرانسجینڈر میں شرح خواندگی 40.15فیصد ہے، شہری علاقوں میں 74.09فیصد اور جبکہ دیہی علاقوں میں 51.56فیصد ہے ، سب سے زیادہ شرح خواندگی پنجاب میں 66.25فیصد ، سندھ میں 57.54فیصد ، خیبرپختونخوا میں 51.09فیصد اور بلوچستان میں شرح خواندگی 42.01فیصد ہے، سکول سے داخل نہ ہونے والے بچوں کی شرح38فیصد ہے ، رپورٹ کے مطابق ملک میں یونیورسٹیوں کی تعداد 269ہے۔

اہم خبریں سے مزید