• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ

سرکاری ملازمین بجٹ پیش کیے جانے سے قبل سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوگئے، پارلمینٹ کے گیٹ تک جانے کی کوشش کی، پولیس نے شاہراہِ دستور پر کیبنٹ گیٹ پر روک دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے کی جائے۔

دوسری جانب  نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حالات کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ بجٹ میں عوام کے ساتھ اچھا کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید