• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر رجسٹرڈ کاروبار کو سیل کرنے، اکاؤنٹس اور جائیداد منتقلی پر پابندی کی تجویز ہے، وزیر خزانہ

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 26-2025 پیش کر دیا گیا۔ 

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار پر کاروبار سیل کرنا، اکاؤنٹس اور جائیداد منتقلی پر پابندی کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے دائرہ اختیار میں غیر ملکی تاجروں کی جانب سے فروخت اشیاء اور خدمات پر ٹیکس عائد ہوگا، پاکستان میں باہر سے اشیاء اور خدمات پر غیر ملکی تاجروں کو کی جانے والی ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 5 فیصد ٹیکس ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تجویز ہے کہ ٹیکس اسٹیمپ اور بار کوڈ کے بغیر اشیاء کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید