کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت زبیر اور ایان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔
پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ شہریوں کے تشدد سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔