یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران جہاں عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی قومی ٹیم کے لیے جذباتی دکھائی دیے وہیں انہیں ایک موقع پر مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اتوار کے روز کرسٹیانو رونالڈو نے سب کی توجہ اس وقت اپنی جانب مبذول کروالی جب انہیں اسپین کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل پینلٹی شوٹ آؤٹ کے دوران مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔
مسلمانوں کی طرز پر دعا مانگتے ہوئے رونالڈو کی مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن اسپین کو پینالٹی ککس پر 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
پینالٹی ککس کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کے 138ویں بین الاقوامی گول نے پرتگال کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
یوں پرتگال نے دفاعی چیمپئن اسپین کو شکست دے کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا۔