• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ متوازن ہے: ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلیجنس

وفاقی بجٹ پر غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلیجنس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ متوازن ہے۔

ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان نے دفاعی بجٹ بڑھایا ہے جو بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد متوقع تھا، بجٹ میں ریونیو میں اضافے پر توجہ ہے، ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے۔

ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارے کا ہدف جی ڈی پی کے تناسب سے 3.6 فیصد رکھا گیا ہے، جو اصل میں 5.1 فیصد ہو گا، بجٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ معاشی نمو 3.6 فیصد رہے گی، حکومت کا ہدف 4.6 فیصد ہے۔

ایس اینڈ پی نے کہا ہے کہ کم اور متوسط آمدنی والے گھرانے اور چھوٹے کاروبار مالی مشکلات کا شکار رہیں گے، مالیاتی نظم و نسق سے متعلق اعلانات توقع کے عین مطابق ہیں۔

ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلیجنس کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی ٹائم لائین پر عمل کرتی رہے گی تاکہ قرض کی قسط بر وقت ملتی رہے، حکومت کے ٹیکس بڑھانے کے اقدامات پر عوامی ردِعمل بڑھنے کے امکانات کم ہیں۔

ایس اینڈ پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریٹیل اور ہول سیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے، ٹیکس آمدنی میں کمی کو ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی سے پورا کیا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید