• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے داغے گئے تمام ڈرونز مار گرائے: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے تمام ڈرون مار گرائے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو شیلٹرز کے قریب رہنے کی ضرورت نہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے کیے گئے تقریباً 100 ڈرون حملوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنادیا۔

اسرائیل نے ایران پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا تھا، جوابی بیلسٹک حملوں کے خدشے پر اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔

ایران نے اسرائیلی حملوں کے بعد تل ابیب کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے بعد ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز بھیجے تھے۔ 

اس سے قبل اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے جس میں عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی میں 200 طیاروں نے حصہ لیا۔

اسرائیلی حملوں میں ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف، سربراہ پاسداران انقلاب کے علاوہ 6 سائنسدانوں کی شہادت ہوئی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید