اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کے ایرو اسپیس کے سربراہ سمیت 20 سینئر کمانڈرز شہید ہو گئے۔
تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی نطنز جوہری تنصیب پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔
ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے مطابق حملے میں جوہری تنصیب کی بیرونی سطح کو نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے مطابق نطنز سائٹ پر اسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔