• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈرامہ سیریل ”بڑے بھیا“ کا آج ”جیو ٹی وی“ پر آغاز

کراچی (نیوز ڈیسک) جیو ٹیلی ویژن کے ناظرین کیلئے ”بڑے بھیا“ کے عنوان سے ڈرامے کا ایک نیا سلسلہ ہفتے سے شروع ہونے جارہا ہے جسے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹنمنٹ“ نے تخلیق کیا ہے۔ نزہت ثمن کے قلم سے تحریر کی گئی کہانی ایک بڑے بھائی کی ہے جو اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی پرورش کی خاطر خود کو وقف کردیتا ہے لیکن اس بھائی کو اپنوں سے احسان کے بدلے بے شمار گھاؤملتے ہیں۔ ڈرامے کی میگا اسٹار کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، عذرا محی الدین، مایا خان، رابعہ کلثوم، عاریز احمد، بینش چوہان، کامران جیلانی، نوید رضا، حمیرہ بانو، عائشہ راجپوت، یاسر شورو، نیہا خان، شہزاد مختار، محبوب سلطان، حفصہ بٹ، صبیحہ جعفری، مریم خان اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈراکے مرکزی کردار اعجاز اسلم ہیں جو اس کہانی میں ”بڑے بھیا“ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ اپنے ہی رشتے لالچ کے سبب ستم کی داستان بن جائیں گے۔ علی اکبر کی ہدایات میں بے لوث محبت، خود غرضی سے جڑے رشتوں میں کیسے بنائے گی اپنا مقام؟، ایس کے خلش کی شاعری کو ایشال شاہد کی آواز میں شانی ارشد نے ڈرامے کے او ایس ٹی کے صورت کمپوز کیا ہے۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی محبت کی روایات کے ذریعے کیسے بچائیں گے گھریلو سازشوں میں بڑے بھیا کا وقار؟۔ یہ سارا احوال ناظرین اس ڈرامے میں 14جون سے روزانہ رات 9 بجے ”جیو ٹی وی“ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید