• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل نے بلاجواز جنگ مسلط کی، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فائل فوٹو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فائل فوٹو 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل نے بلاجواز جنگ مسلط کی، اسرائیلی جارحیت امن اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  اسرائیل کی جارحیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، ایران میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملے سنگین جنگی جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 جون کو امریکا سے ملنا تھا تاکہ جوہری پروگرام پر معاہدہ طے کیا جا سکے، اسرائیل کا حملہ سفارت کاری کے ساتھ غداری تھی، اسرائیل ایران میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ پوری طاقت کے ساتھ علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہیں،  ایران اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے، خود مختاری کی حفاظت کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  اسرائیل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جواب دے رہے ہیں،  اقوام متحدہ کا چارٹر ہمیں اپنے ملک کے دفاع کا مکمل حق دیتا ہے،  اسرائیل نے اقوام متحدہ چارٹر، عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں،  اسرائیلی جارحیت امن اور قانون کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل نے ایران میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید