• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسٹر پلان سے سریاب کا نقشہ بدل جائے گا‘علی مددجتک

کوئٹہ(پ ر)پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نےاپنی رہائش گاہ پر قبائلی معتبرین سے گفتگوکرتے ہوئےکہاہے کہ خود کو عوام کا حاکم نہیں خادم سمجھتا ہوں میرے دروازے علاقے کے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیںبجٹ میں سریاب کیلئے ماسٹرپلان کی منظوری سے علاقے کا نقشہ بدل جائے گا خصوصاًشہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹرامہ سینٹر، شیخ زیدسپتال کا مکمل منصوبہ بمعہ سولر سسٹم کی تنصیب شا‘ پی بی 45 کے ایک ہزارغریب گھرانوں کو سولر سسٹم مہیا کرنا ، شہید بے نظیر بھٹو لائبریری کا قیام، جدید سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سریاب کے تمام گرلز اور پرائمری سکولوں کی مکمل. ریپیئرنگ کرنا ‘ تمام ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا شامل ہے جس پر معتبرین نے سابق وزیر کاشکریہ اداکیا۔
کوئٹہ سے مزید