• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے سے اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی: رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ ن  کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن ليگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ 7 کے علاوہ دیگر ججز نے بھی نظرثانی کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے ،  سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قانون کے مطابق ہے، جو جماعت ایوان میں نہ ہو اس کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنا دیا، 7 ججز کی اکثریت کے ساتھ نظرثانی درخواستیں منظور کرلی گٸیں۔

مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سول نظرِ ثانی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، 12جولائی 2024ء کا اکثریتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا گیا۔

2 ججوں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے پہلے دن ہی ان درخواستوں کو مسترد کیا تھا، جسٹس صلاح الدین پنھور نے آج بینچ سے علیحدگی اختیار کی۔

قومی خبریں سے مزید