• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاقتور

’’اگر دو طاقتور ملکوں میں جنگ چھڑ جائے،

تو اُسے رکوانے کیلئے تم کیا کرو گے؟‘‘

ٹیچر نے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں سوال کیا۔

ایک طالب علم نے کہا:’’ میں اقوام متحدہ سے

اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کروں گا۔‘‘

دوسرا بولا:”میں دونوں ممالک کے سربراہان سے رابطہ کروں گا۔“

تیسرے نے کہا:”میں گول میز کانفرنس بلواؤں گا۔“

آخر میں کھڑا ہوا:”اگر دونوں ملک مجھ سے طاقتور ہیں،

تو میں تشویش ظاہر کرکے خاموش ہوجاؤنگا۔

لیکن اگر میں زیادہ طاقتور ہوا…“

میں نے کاندھے اچکائے:

”تو ایک ٹویٹ کرکے۔ جنگ بند کرا دونگا۔“

تازہ ترین