• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینگورہ بائی پاس، سیلابی ریلے سے 16 سیاح دریا میں بہہ گئے، 3 کو زندہ بچالیا گیا، 8 کی لاشیں نکال لی گئیں

سوات (شہاب الدین سید) سوات میں دریائے سوات کے کنارے تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کے لیے خوشی کا لمحہ قیامت بن گیا۔ مینگورہ بائی پاس کے قریب اچانک پانی کا ریلا آنے سے 16 سیاح دریا میں بہہ گئے، جن میں سے 8 کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ 5 کی تلاش اب بھی جاری ہے، سیا حو ں میں سے10کا تعلق سیالکوٹ اور6کا مردان سے ، ،8نعشیں سیدوٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئیں،5ا کی تلا ش جاری،جاں بحق ہونےمیں ماں 2بیٹیاں اوربہن بھا ئی بھی شامل ، ۔ریسکیوترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں روبینہ زوجہ عبدالسلام، ان کی بیٹیاں شیرمین اور تزمین،عجوامحسن اورمیرم محسن دختران محسن، محمد ایان ولد شہباز ساکنان ڈسکہ سیالکوٹ اور مردان سے تعلق رکھنے والے دو افراد عشال نصیردختر نصیر اورفرمان حسین ولدحسین ساکنان مردان شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور سیدوٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئیں ۔

اہم خبریں سے مزید