گوا سے پُونے جانے والی پرواز کے دوران اسپائس جیٹ طیارے کی کھڑکی کا فریم نکل گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی کھڑکی کا فریم نکلنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی ائیر لائن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ حصہ صرف ایک ’کاسمیٹک‘ یعنی اندرونی کھڑکی کا فریم تھا۔ کھڑکی کا اندرونی فریم نکلنا مسافروں کے لیے خطرے کا باعث نہیں بنا۔
بھارتی ایئرلائن کے مطابق طیارے کا دباؤ اور ساخت مکمل طور پر محفوظ رہی۔ اسپائس جیٹ کیو 400 طیارے میں کھڑکیوں کے کئی مضبوط حفاظتی پرت ہوتے ہیں۔
بھارتی ایئرلائن کے مطابق کھڑکیوں میں لگے حفاظتی پرت کسی بھی ممکنہ خطرے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔