• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

AI کے ذریعے وزیر خارجہ کی جعلی آواز میں غیرملکی ہم منصبوں سے رابطے پر ہلچل

کراچی(نیوزڈیسک)ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ صوتی پیغام کے ذریعے اعلیٰ امریکی حکام اور غیر ملکی وزرائے خارجہ سے رابطے کیے جس سے وائٹ ہائوس میں  ہلچل ہوگئی ۔ نہ صرف یہ بلکہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کی آواز بلکہ ان کے تحریر کا انداز بھی ہو بہو نقل کیا اور تحریری پیغامات بھی بھیجے، امریکی  محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ   سائبر حملے کا مقصد حکام کو گمراہ کر کے حساس معلومات یا سسٹمز تک رسائی حاصل کرنا تھا،امریکی سفارت خانے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے Signal ایپ کا استعمال کرتے ہوئے مارکو روبیو کی جعلی آواز میں تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور کانگریس کے ایک رکن سے رابطہ کیا۔نامعلوم جعلساز نے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف وزیر خارجہ مارکو روبیو کی آواز بلکہ ان کے تحریر کا انداز بھی ہو بہو نقل کیا اور تحریری پیغامات بھی بھیجے۔نامعلوم جعل ساز نے جون کے وسط میں “Marco.Rubio@state.gov” کے نام سے ایک جعلی Signal اکاؤنٹ بنائی۔اس جعلی اکاؤنٹ سے وائس میسجز اور ٹیکسٹ بھیجے گئے جن میں مخاطب کو Signal پر بات کرنے کی دعوت دی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے کا مقصد حکام کو گمراہ کر کے حساس معلومات یا سسٹمز تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

اہم خبریں سے مزید