اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے مارگلہ ایونیو پر سیکٹر ڈی بارہ کے رائونڈ ابائوٹ پرنصب کئے گئے مجسمہ کوتنصیب کے فوری بعد ہی گزشتہ شب ہٹوادیا ۔ذرائع کے مطابق یہ مجسمہ ایک نجی ہا ئوسنگ سکیم نے سپانسر کیا تھا۔ اس ہائوسنگ سکیم نے دو رائونڈ ابائوٹ پر مجسمے لگانے تھے اور لینڈ سکیپنگ کرکے دینا تھی۔ یہ مجسمہ جس میں ہاتھ میں گلوب تھاما ہوا تھا چین سے دراآ مد کیاگیا تھا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرکی گئی تنقید کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور نجی ہا ئوسنگ سکیم نے اسے اتار لیا۔