• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاکپ فائنل: جسپریت بمرا کا ’جیٹ ڈاؤن‘ جشن ان پر الٹا پڑ گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں پاکستان کے خلاف اپنے متنازع جشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

بمرا نے پاکستانی بولر حارث رؤف کو ایک تیز یارکر پر کلین بولڈ کیا جس نے آف اسٹمپ اڑا کر رکھ دیا،  آؤٹ کرنے کے بعد بمرا نے جیٹ ڈاؤن کا اشارہ کیا۔

بھارتی کھلاڑی کا یہ پاکستانی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد یہ جشن سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا، کئی پاکستانی صارفین نے اسے کمزور جواب اور اکڑ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ یہ رویہ اسپورٹس مین شپ کے خلاف ہے۔





















بعض صارفین کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کو اس کا ایکشن لینا چاہیے یہ تو اپنے ہی جہاز گرا رہا ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ بمرا نے بتادیا پاکستان نے بھارتی جہاز کیسے گرائے تھے، ایک اور مداح نے کہا کہ بمرا نے ایسا اشارہ کرکے انڈیا کو ہی ٹرول کردیا۔






















 یاد رہے کہ 21 ستمبر کو کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف نے بھارتی ٹرولز کو نشانہ بناتے ہوئے 0-6 کا اشارہ کیا تھا اور ہاتھ سے بھارتی جہاز رافیل گرنے کا اشارہ کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید