• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائی نیشن سیریز فائنل، پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں 3 میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ سری لنکن ٹیم نے سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا۔

پہلے زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

دونوں ٹیموں کے لئے فیصلہ کن معرکہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو شام 6 بجے شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید