• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے فلسطین پر اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے: بیرسٹر سیف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فلسطین پر اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ فلسطین پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ عوام تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فلسطین کے حوالے سے وہی پالیسی ہے جو بانی پاکستان کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید