انڈونیشیا نے ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
انڈونیشیا کی وزارتِ مواصلات اور ڈیجیٹل امور کے مطابق ٹک ٹاک نے اگست میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران لائیو فیچر کا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔
دوسری جانب ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اِن تمام ممالک کے قوانین کا احترام کرتا ہے جہاں وہ کام کر رہا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انڈونیشین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر انڈونیشیا کے صارفین کی تعداد 100 ملین سے زیادہ ہے۔