ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا انسان نما روبوٹ Optimus کے ساتھ ڈانس وائرل ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کی سالانہ میٹنگ کے دوران شیئر ہولڈرز نے 75 فیصد ووٹوں سے مسک کے ریکارڈ توڑ 1 ٹریلین ڈالر پے پیکج کی منظوری دی، جو کسی بھی کارپوریٹ ڈیل میں اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے، اس معاہدے کے بعد مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بننے کے ایک قدم اور قریب ہوگئے ہیں۔
میٹنگ کے دوران کی ویڈیوز میں مسک خوش گوار انداز میں روبوٹ کی نقل کرتے ہوئے بھی نظر آئے، جبکہ حاضرین نے ’ایلون ایلون‘ کے نعرے لگائے۔
اس معاہدے کے تحت مسک کو ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو $1.4 ٹریلین سے بڑھا کر $8.5 ٹریلین کرنی ہوگی، 20 ملین گاڑیاں فروخت کرنی ہوں گی اور آئندہ دس سال میں ایک ملین روبوٹ ٹیکسیز اور ہومانوئڈ روبوٹس تعینات کرنے ہوں گے۔
ایلون مسک نے ٹیسلا کے Optimus روبوٹ پروگرام کو کمپنی کا infinite money glitch قرار دیا اور کہا کہ یہ روبوٹس مستقبل میں غربت ختم کرنے اور پیچیدہ سرجری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ مستقبل میں Optimus روبوٹس کی تعداد چند ارب تک پہنچ سکتی ہے۔