• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے سیاح سفاری ٹرین کے ذریعے موئنجودڑو پہنچ گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سفاری ٹرین کے ذریعے سیاح موئنجودڑو پہنچ گئے۔ سیاح گزشتہ روز کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔

سندھ حکومت نے صوبے میں ثقافتی سیاحت کے فروغ اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی موئنجودڑو ٹرین سفاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

خواتین سمیت تقریباً 100 سیاحوں نے موئنجودڑو کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔

محکمہ سیاحت و ثقافت سندھ کے گائیڈز نے سیاحوں کو تاریخی مقامات کی بریفنگ دی۔ سیاحوں نے گریٹ باتھ، اسٹوپا اور ڈی کے ایریا میں گہری دلچسپی لی۔

سیاحوں نے سر جان مارشل کی تاریخی گاڑی کا بھی معائنہ کیا۔ موئنجودڑو میوزیم میں رکھی اشیاء سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

محکمہ سیاحت و ثقافت سندھ کی جانب سے سیاحوں کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید