• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق کوئی ایونٹ کینسل نہیں کیا، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو
عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق کوئی ایونٹ کینسل نہیں کیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی سطح پر بسنت منانے کا کوئی پلان فائنل نہیں تھا، بسنت منانے کی اجازت صرف عوام کو دی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بسنت اس لیے منانے دے رہی ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں کی چھت پر یہ تہوار منائیں، ہر چھت بسنت کے تہوار کو منائے گی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حکومت کا کام صرف ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ہے، حکومت بسنت کو محفوظ بنانا چاہتی ہے تاکہ لوگ اس خوبصورت تہوار کو انجوائے کریں۔

قومی خبریں سے مزید