• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: فائر سیفٹی اقدامات سے متعلق محکمہ صحت کا مراسلہ جاری

کراچی کے گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اقدامات، صوبے کے تمام سرکاری و خودمختار اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

فائر سیفٹی اقدامات سے متعلق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا مراسلہ سامنے آیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام طبی اداروں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب اور فعالیت لازمی قرار دی جائے گی۔

اسپتالوں، میڈیکل کالجوں اور ضلعی دفاتر میں فائر سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلہ میں کہا گیا کہ فائر سیفٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کراچی کے گل پلازا واقعے کے بعد صوبے بھر کے اسپتالوں میں حفاظتی آلات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

سیکریٹری صحت کا مزید کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید