• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا معذور افراد کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معذور افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہارتوں کی ترقی، تعلیم اور روزگار کے ذریعے بااختیار بنانا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز کورنگی میں ناؤ ڈبلیو پی ڈی پی کے مراکز میں منعقدہ معذور افراد کی گریجویشن تقریب 25-2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ بااختیاری برائے معذور افراد (ڈی ای پی ڈی) طحہٰ فاروقی، ناؤ ڈبلیو پی ڈی پی کے صدر امین ہاشوانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر احمد، جنرل منیجر فاطمہ جمیل اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ تقریب ہنرمند پروگرام کے تحت منعقد کی گئی جو محکمہ بااختیاری برائے معذور افراد، حکومتِ سندھ اور ناؤ ڈبلیو پی ڈی پی کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید