آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ابرار احمد کا اسٹائل کاپی کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی گئی۔
ویڈیو میں پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دلچسپ انداز میں ابرار احمد کے انداز کو کاپی کرتے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے میں موجود پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف ہوگا جس نے گزشتہ ایونٹ میں قومی ٹیم کو سپر اوور میں شکست دی تھی۔
قومی ٹیم کا 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول تھا جس کا حکومتی اعلان کے بعد بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا۔