• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2025 کےمسودے پرنیپرا کل عوامی سماعت کرے گا


--فائل فوٹو
--فائل فوٹو 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2025 کے مسودے پر عوامی سماعت کرے گی۔

نیپرا میں سی پی پی اے اور ڈسکوز کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نئے سولر صارفین سے گرڈ میں فراہم کی جانے والی اضافی بجلی 26 کی بجائے ساڑھے 11 روپے یونٹ میں خریدے جانے کا امکان ہے جبکہ حکومت سولر صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کی پوری قیمت وصول کرے گی۔

 نئے ریگولیشنز کے تحت نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کے ساتھ معاہدوں کی مدت 7 سال کی بجائے 5 سال کرنے کی تجویز ہے مجوزہ ریگولیشنز کے تحت سولر صارفین کیلئے یونٹ کے بدلے یونٹ ایڈجسٹ نہیں ہوسکے گا۔

سولر صارفین گرڈ سے حاصل بجلی کی پوری قیمت ادا کریں گے جبکہ سولر صارفین سے فی یونٹ تقریبا ساڑھے 11 روپے میں خریدا جائے گا۔

نیپرا نے نئے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے آراء طلب کر رکھی تھی بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنی تجاویز میں نیپرا سے کہا کہ موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم کے باعث گرڈ کے بنیادی ڈھانچے کے اخراجات کی وصولی متاثر ہورہی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کہا کہ  نیٹ میٹرنگ صارفین گرڈ پر اضافی بوجھ ہیں نیٹ میٹرنگ صارفین کی وجہ سے دوسرے گرڈ صارفین پر اضافی بوجھ پڑتاہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق نئے نیٹ میٹرنگ صارفین پر ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید